الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کے اشتہارات پر پابندی لگادی
الیکشن کمیشن نے وفاقی اور صوبائی حکومت کی کامیابیوں پر چلائے جانے والے اشتہارات کا نوٹس لیتے ہوئے پابندی عائد کی
ISLAMABAD:
الیکشن کمیشن نے سرکاری خرچے پر سیاسی جماعتوں کے تصاویر والے اشتہارات پرپابندی لگا دی ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا میں کسی بھی سیاسی جماعت کی مشہوری کے لئے سیاسی جماعتوں کے ناموں، نشانات اور پارٹی قائدین کی تصاویر پر مبنی اشتہارات پر پابندی پرعمل درآمد کرایا جائے۔
الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کے نشان اور قائدین کی تصاویر کے ساتھ وفاقی اور صوبائی حکومت کی کامیابیوں پر چلائے جانے والے اشتہارات کا نوٹس لیتے ہوئے یہ پابندی عائد کی ہے۔