بنگال ٹائیگرز سنہری باب رقم کرنے کا خواب دیکھنے لگے
بھارت سے واحد ٹیسٹ آج سے شروع ہوگا، میزبان الیون سے ٹرپل سنچری میکر کرون نائر ڈراپ
بھارت اور بنگلا دیش کے درمیان واحد ٹیسٹ میچ جمعرات سے حیدرآباد میں شروع ہورہا ہے جس میں بنگال ٹائیگرز پہلی بار بھارتی سرزمین پر ملنے والے موقع کو یادگار بنانے کیلیے پرعزم ہیں۔
بنگلا دیشی ٹیم ٹیسٹ اسٹیٹس ملنے کے بعد پہلی بار بھارتی سرزمین پر پانچ روزہ میچ کھیلنے والی ہے لیکن اس سے قبل بھارت نے کبھی بھی اس کی میزبانی نہیں کی تھی اسی لیے بنگال ٹائیگرز اس موقع کو یادگار بنانے کے خواہاں ہیں، انھوں نے گذشتہ برس ہوم گراؤنڈز پر انگلینڈ سے ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر کی، نیوزی لینڈ میں اگرچہ انھیں فتح حاصل نہیں ہوئی مگر پہلے ٹیسٹ میں 500 سے زائد کی اننگز کھیلی اور اب اپنے ملک سے ملتی جلتی کنڈیشنز میں بھارتی سورماؤں کا مقابلہ کرنے کیلیے تیار ہیں۔ کپتان مشفیق الرحیم انگوٹھے کی تکلیف سے نجات کے بعد واپسی آرہے ہیں، امرالقیس کی عدم موجودگی میں سومیا سرکار تمیم اقبال کے ساتھ اوپننگ کریں گے۔
دوسری جانب مسلسل 18 ٹیسٹ میچز میں ناقابل شکست رہنے والی بھارتی ٹیم اس سلسلے کو برقرار رکھنے کی خواہاں ہیں، انگلینڈ سے آخری ٹیسٹ میں ٹرپل سنچری جڑنے والے کرون نائیر کو میدان میں نہیں اتارا جائے گا ان کی جگہ مستقل رکن اجنکیا راہنے لیں گے جوکہ انجری کے سبب گذشتہ میچ نہیں کھیل پائے تھے۔ ویرات کوہلی کہتے ہیں کہ کوئی بھی ٹیم ناقابل شکست نہیں ہوتی اور کسی کو آسان نہیں سمجھا جاتا، ہم ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔
واضح رہے کہ مشفیق الرحیم کو وکٹوں کے عقب میں شکار کی سنچری مکمل کرنے والے پہلے بنگلہ دیشی وکٹ کیپر کا اعزازپانے کیلیے مزید 8 کھلاڑیوں کو قابو پانا ہوگا، انھیں 3 ہزار رنز مکمل کرنے کیلیے بھی 78 رنز مزید درکار ہیں۔