ملک میں جمہوریت وکلا اور آزاد عدلیہ کی وجہ سے قائم ہے چیف جسٹس

کراچی ٹارگٹ کلنگ کیس، بلوچستان کیس میں بہتری کی کوشش صرف وکلا نے کی ہے، چیف جسٹس

عوام سوشل میڈیا پر عدلیہ کی پذیرائی کررہے ہیں جو عوام کا عدلیہ پر اعتماد کا منہ بولتا ثبوت ہے، چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری فوٹو: فائل

چیف جسٹس افتخار چوہدری نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت وکلا اور آزاد عدلیہ کی وجہ سے قائم ہے اور اب لوگوں نےعدلیہ سے امیدیں وابستہ کرلی ہیں۔



گوجرانوالہ بار ایسو ایشن میں خطاب کرتے افتخار محمد چوہدری نے کہا کہ کراچی ٹارگٹ کلنگ کیس، بلوچستان کیس میں بہتری کی کوشش صرف وکلا نے کی ہے، عوام اب صرف عدلیہ اور وکلا پر بھروسہ کر تے ہیں اور آزاد عدلیہ پر فخر کر تے ہیں، عوام سوشل میڈیا پر عدلیہ کی پذیرائی کررہے ہیں جو عوام کا عدلیہ پر اعتماد کا منہ بولتا ثبوت ہے۔


چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ گوجرانوالہ بار کا وکلا کی تحریک میں اہم کردار تھا، آزاد عدلیہ کی مبارکباد گوجرانوالہ میں ملی تھی، وکلا کی قربانیوں سے ملک میں جمہوریت قائم ہوئی اور وکلا کی ہی وجہ سے آج بھر پورعدالتی نظام قائم ہے کیونکہ وکلا کے تعاون کے بغیرعدالتیں انصاف فراہم نہیں کرسکتیں۔

Recommended Stories

Load Next Story