مختلف علاقوں سے شراب کی 230 بوتلیں برآمد 8افراد گرفتار
پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 230غیر قانونی شراب کی بوتلیں اور 360گرام سے زائد چرس برآمد کرلی۔
صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن مکیش کمار چائولہ کی ہدایت پر شروع کی جانے والی خصوصی مہم کے تحت ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے کراچی کے متعدد علاقوں میں چھاپوں کے دوران 230غیر قانونی شراب کی بوتلیں برآمد کرکے 8 افراد کو گرفتار کرلیا۔
ان ملزمان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کرلیے ہیں، تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز کراچی نے عیسیٰ نگری ،مچھر کالونی ، برنس روڈ ، خمیسو گوٹھ، بھینس کالونی ، جمعہ گوٹھ، یوسف گوٹھ اور ٹی بی اسپتال ابراہیم حیدری کے علاقوں سے جان شیر خان ، محمد اسماعیل ، واحد بخش ، علی محمد روشن علی، اسلم اور سلیم بلوچ کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 230غیر قانونی شراب کی بوتلیں اور 360گرام سے زائد چرس برآمد کرلی۔