صحت بخش گوشت کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے محمد حسین سید
شہریوں کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق صحت بخش گوشت کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، ایڈمنسٹریٹر محمد حسین سید
بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ایڈمنسٹریٹر محمد حسین سید نے ویٹرنری ڈپارٹمنٹ کو ہدایت کی ہے کہ شہریوں کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق صحت بخش گوشت کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔
یہ بات انھوں نے شہر میں غیر قانونی ذبیحہ اور مضر صحت گوشت کی فروخت کے خلاف کارروائی کا جائزہ لینے کیلیے منعقد ہونے والے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی،ا س موقع پر سینئر ڈائریکٹر ویٹرنری مختار حسین نے بریفنگ دی اور بتایا کہ ایڈمنسٹریٹر کراچی کی ہدایت پر ویٹرنری ڈپارٹمنٹ کی موبائل ٹیموں نے مختلف ٹائونز بشمول صدر، کیماڑی، جمشیدٹائون، گلشن ٹائون، لیاقت آباد، سائٹ، ناظم آباد، لانڈھی، شاہ فیصل، گلبرگ اور کورنگی ٹائون کی حدود میں غیرقانونی ذبیحہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی اور بڑی مقدار میں ناجائز ذبیحہ شدہ جانوروں کا گوشت ضبط کرکے فلاحی اداروں میں جمع کروا یا۔