سلیم شہزاد کراچی جیل انتظامیہ کے لیے مسئلہ بن گئے
ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے سلیم شہزاد کو جیل اسپتال میں بستر فراہم کیا گیا ہے
جیل انتظامیہ نے ایم کیو ایم کے مختلف گروپوں اور پاک سرزمین پارٹی کے قیدی کارکنوں کے شدید ردعمل پر سلیم شہزاد کو اسپتال میں بستر فراہم کردیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق عدالت کے حکم پر جیل بھیجے جانے کے بعد کراچی سینٹرل جیل حکام کی جانب سے سلیم شہزاد کو ایم کیو ایم لندن، ایم کیو ایم پاکستان اور پاک سر زمین پارٹی کی بیرکس میں لے جایا گیا جہاں پہلے سے قید سیاسی جماعتوں کے کارکنان نے شور مچا کر انھیں بیرکس میں آنے نہیں دیا جس کے باعث جیل انتظامیہ شدید مشکلات کا شکار ہوگئی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : سلیم شہزاد کو جیل بھجوادیا گیا
جیل انتظامیہ نے صورتحال کی سنگینی کو محسوس کرتے ہوئے اور کسی بھی ممکنہ غیر معمولی صورتحال کے پیش نظر سلیم شہزاد کو عارضی طور پر سینٹرل جیل میں قائم اسپتال منتقل کر کے بستر فراہم کر دیا جس کے بعد سلیم شہزاد اسپتال میں ہی موجود ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : سلیم شہزاد کراچی پہنچتے ہی گرفتار
واضح رہے کہ سلیم شہزاد کے خلاف دہشتگردوں کو علاج معالجے میں معاونت سمیت کئی مقدمات درج ہیں، دو روز قبل دبئی سے کراچی واپس آئے تھے لیکن انہیں ایرپورٹ سے ہی گرفتار کرلیا گیا تھا۔