حکومت نے صوبے میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا فیاض شاہ
حیدرآباد کے پسماندہ علاقوں کو ترجیح دی،یو سی 3 میں سی سی بلاک کا افتتاح
پاکستان پیپلز پارٹی ضلع حیدرآباد کے جنرل سیکریٹری فیاض احمد شاہ نے کہا ہے کہ پی پی نے اپنے ہر دور اقتدار میں صوبے اور ملک میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں ۔
اس بات کا اظہار انھوں نے 15 لاکھ روپے کی لاگت سے یونین کونسل 3 کے پشاوری پاڑے اور عمرانی پاڑے میں مختلف گلیوں کے سی سی بلاک کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔
انھوں نے کہا کہ موجودہ دور حکومت میں بھی صوبے میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا گیا ہے جب کہ ماضی میں نظر انداز کیے جانے والے حیدرآباد کے پسماندہ علاقوں میں ترقیاتی کام کروا کر وہاں کے مکینوں میں پائی جانے والی مایوسی کو بھی ختم کیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ پی پی پی کی قیادت نے شہریوں کی مشکالات کے پیش نظر حیدرآباد کو ترقیاتی کاموں میں اولین ترجیح دی جس کے نتیجے میں ان علاقوں میں ترقیاتی کام کروائے گئے۔ اس موقع پر پی پی پی حیدرآباد کے سیکریٹری اطلاعات آفتاب احمد خانزادہ اور دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔