بلدیاتی نظام کیخلاف 90 ویں روز بھی بھوک ہڑتال جاری

سندھ دشمن فیصلے پر عوام پیپلز پارٹی کو کبھی معاف نہیں کر یں گے، ایس ٹی پی

مقررین کا کہنا تھا پی پی صرف اپنی انا کی خاطر سندھ دشمن فیصلے کررہی ہے جس پر سندھ کے عوام انہیں کبھی معاف نہیں کریں گے۔ فوٹو: فائل

قوم پرست جماعت سندھ ترقی پسند پارٹی کی جانب سے سندھ میں نافذ کیے جانے والے نئے نظام کے خلاف نسیم نگر چوک قاسم آباد پر لگائے جانے والے احتجاجی کیمپ میں 90 ویں روز بھی بھوک ہڑتال کا سلسلہ جاری رکھا گیا اور کئی کارکنان مرکزی جوائنٹ سیکریٹری نند لال مالہی، فیروز منگی، جانب لاکھو ودیگر کی قیادت میں بھوک ہڑتال پر بیٹھے۔

اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا پی پی صرف اپنی انا کی خاطر سندھ دشمن فیصلے کررہی ہے جس پر سندھ کے عوام انہیں کبھی معاف نہیں کریں گے۔




انھوں نے کہا کہ سندھ میں نافذ کیے جانے والے نظام کے خلاف بھوک ہڑتال کو تین ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے اور یہ بھوک ہڑتال اس وقت تک جاری رہے گی جب تک حکومت اس نظام کوختم کرنے کے احکامات جاری نہیں کردیتی ہے
Load Next Story