بدینلاکھوں کی لاگت سے لگائے گئے واٹر فلٹر پلانٹس ناکارہ

کچھی محلہ اورکینٹ روڈ کے پلانٹ بند ، شہری آلودہ پانی پینے پر مجبور، امراض پھیلنے کا خدشہ

وارڈ نمبر 5 کچھی محلہ واٹر سپلائی ایک سال سے بند ہے جبکہ کینٹ روڈ بدین ٹیلی فون ایکسچینج کے سامنے واقع فلٹر پلانٹ بھی بند کردیا گیاہے۔ فوٹو : فائل

بدین شہر میں لاکھوں روپے کی مالیت سے لگائے گئے واٹر فلٹر پلانٹس ناکارہ، عوام پینے کے صاف پانی سے محروم۔

تفصیلات کے مطابق بدین شہر میں 3 سال قبل لگائے گئے واٹر فلٹر پلانٹس ناکارہ ہوگئے ہیں۔ وارڈ نمبر 5 کچھی محلہ واٹر سپلائی ایک سال سے بند ہے جبکہ کینٹ روڈ بدین ٹیلی فون ایکسچینج کے سامنے واقع فلٹر پلانٹ بھی بند کردیا گیاہے۔ بلاول پارک شہباز روڈ پر لگایا گیا فلٹر پلانٹ ہفتہ میں صرف ایک دن کھلا ہوتا ہے۔




 

دوسری جانب کچھی محلہ وارڈ نمبر5 میں واٹر فلٹر پلانٹ کی جگہ گدھا گاڑیاں کھڑی کی جارہی ہیں۔ محمد اسماعیل راہموں، حاجی علیم اڈیجو اور حنیف کھٹی نے بتایاکہ واٹر فلٹر پلانٹ نہ ہونے کے باعث عوام آلودہ پانی استعمال کررہے ہیں جس سے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے۔ انھوں متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ بند فلٹر پلانٹ کو دوبارہ کھولا جائے تاکہ عوام کو پینے کیلیے صاف پانی میسر آ سکے۔
Load Next Story