انسداد پولیو کی معطل مہم پیر سے دوبارہ شروع کی جائے گی
رضاکاروں کو گولیاں مارنے کے واقعات کے بعد مہم معطل کی گئی تھی،پانچوں اضلاع میں مختلف دنوں میں شروع کی جائیگی
MUMBAI:
کراچی میں انسداد پولیو مہم بیک وقت کی بجائے پانچوں اضلاع میں مختلف اوقات میں شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
دسمبر میں کراچی میں خواتین پولیو رضاکاروں کے سروں پر گولیاں مارنے کے واقعات کے بعد مہم معطل کردی گئی تھی تاہم اب پولیومہم کا دوبارہ آغاز کیا جارہا ہے، انسداد پولیو مہم کے دوران رضاکاروں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے اور پانچوں ڈپٹی کمشنرز دفاترمیں ایمرجنسی سیکیورٹی کنٹرول سیل بھی قائم کردیے گئے ہیں ،تفصیلات کے مطابق کراچی کے پانچوں اضلاع میں انسدادپولیومہم کی حکمت عملی تبدیل کرلی گئی ہے تاکہ رضاکاروں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جاسکے۔
کراچی میں دسمبر میں چلائی جانے والی انسدادپولیو مہم کے دوران لیڈی ہیلتھ ورکروں پرلانڈ ھی، بلدیہ اورنگی ٹاؤن کے علاقوں میں حملے کیے گئے تھے جس کے نتیجے میں4 خواتین جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد وزارت محنت اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی جانب سے پولیو مہم کو موخر کردیا گیا تھا اور پولیورضاکاروں کومکمل تحفظ فراہم کرنے کے حوالے سے کراچی میں بیک وقت مہم شروع کرنے کی بجائے مختلف اوقات میں کراچی کے پانچوں اضلاع میں پولیو مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔
اس سلسلے میں جمعہ کو پانچوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور ٹائون و ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران کے درمیان اجلاس منعقد کیے گئے جس میں پولیس افسران بھی شریک ہوئے اوراس میں پولیوکے قطرے پلانے والی ٹیموںکو سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایات کی گئی تھیں ،پولیو مہم کے دوران دونوں جانب سے متضاد آرا دیکھنے میں آئیں جب پولیومہم کے دوران ٹیموں پرحملے ہوئے تو ورکرزکا کہنا تھاکہ پولیس نے انہیں سیکیورٹی فراہم نہیں کی جبکہ پولیس کاکہنا تھاکہ ورکرزکوکہاگیا تھاکہ جب وہ علاقوں میں آئیں تو پولیس کواطلاع دیں تاکہ ان کونفری فراہم کی جائے تاہم جمعہ کو انسداد پولیو مہم کے اجلاسوں میں متعلقہ ڈپٹی کمشنر حضرات نے اپنے اپنے اضلاع میں پولیس کو پولیورضاکاروں کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کی ہدایت جاری کردی اور پولیس افسران کو احکامات دیے ہیں کہ پولیو مہم کے دوران ٹیموں کی حفاظت کے خاطر خواہ انتظامات کریں اور انہیں سیکیورٹی فراہم کریں۔
ضلع وسطی میں جمعہ کو ڈپٹی کمشنر ڈاکٹرسیف الرحمان کی سربراہی میں انسداد پولیومہم اجلاس منعقد ہواجس میں ای ڈی اوہیلتھ کراچی ڈاکٹر امداد اللہ صدیقی، اسسٹنٹ کمشنر شجاعت سمیت پولیس افسران نے بھی شرکت کی، اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ ضلع وسطی میں پیر سے معطل کی جانے والی انسداد پولیومہم دوبارہ شروع کی جائیگی، اس ضمن میں پولیو رضاکاروںکومکمل تحفظ فراہم کرنے کیلیے پولیس فورس بھی تعینات کی جائیگی اور ڈپٹی کمشنر آفس ضلع وسطی میں سیکیورٹی ایمرجنسی کنٹرول روم قا ئم کردیاگیا ، فون نمبر 36966510.11 پر رابطہ کیاجاسکتا ہے، اسی طرح ضلع غربی میں بھی ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں اجلاس منعقدکیاگیا جس میں 16جنوری سے انسداد پولیو مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ انسداد پولیو مہم ضلع میں جنوبی میں 8 جنوری سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،ضلع ملیر اورضلع شرقی کی تاریخوںکااعلان بعد میں کیاجائیگا۔