بھارتی ایوارڈز پاکستان بہترین ٹیم قرار ظہیرعباس کو لائف ٹائم اچیومنٹ اعزاز ملا

پاکستان گذشتہ سیزن کی بہترین ٹیم کا اعزاز پانے کی صحیح معنوں میں حقدار تھی، کپیل دیو

پاکستان کے سابق قائد انضمام الحق کو بہترین ون ڈے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ فوٹو : فائل

بھارت میں سیئٹ کرکٹ ایوارڈز میں پاکستان کو سیزن 2011-12 کی بہترین انٹرنیشنل ٹیم قرار دے دیا گیا، سابق کپتان وسیم اکرم نے یہ اعزاز وصول کیا۔


اس موقع پر سوئنگ کے سلطان نے کہا کہ میرے لیے قومی ٹیم کے لیے یہ اعزاز پانا عزت افزائی ہے، بھارت کے ویرات کوہلی کو بہترین نوجوان بھارتی بیٹسمین کا ایوارڈ دیا گیا، پاکستان کے ظہیرعباس کو لائف ٹائم اچیومنٹ اعزاز دیا گیا، اسپیشل انڈیا ، پاکستان کیٹیگری ایوارڈ میں سابق بھارتی اوپنر سنیل گاوسکر کو بہترین ٹیسٹ بیٹسمین اور پاکستان کے سابق قائد انضمام الحق کو بہترین ون ڈے ایوارڈ سے نوازا گیا، کپیل دیو کو بہترین ٹیسٹ بولر جبکہ وسیم اکرم کو بہترین ون ڈے بولر چنا گیا۔

کپیل دیو نے کہا کہ پاکستان گذشتہ سیزن کی بہترین ٹیم کا اعزاز پانے کی صحیح معنوں میں حقدار تھی، اس موقع پر سابق پاکستانی کپتان سعید انور، رمیز راجہ اور انضمام الحق کے ساتھ بھارت کے کپیل دیو، اجے جڈیجا، گاوسکر اور یشپال شرما بھی موجود رہے، تقریب کی میزبانی رمیز راجہ نے بھارتی شونالی ناگرانی کے ہمراہ کی۔
Load Next Story