فراہمی ونکاسی آب کی صورتحال بہتربنائی جائے سہیل یوسف

واساکے افسران عوام کی شکایات دورکرنے کیلیے فوری اقدامات...

واسا کے افسران عوام کی شکایات دورکرنے کیلیے فوری اقدامات کریں،اجلاس سے خطاب

KOHAT:
متحدہ قومی موومنٹ کے رکن سندھ اسمبلی سہیل یوسف نے شہر بھر میں فراہمی ونکاسی آب کی خراب صورت حال پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے واسا افسران کو شہر میں پانی کی قلت دورکرنے اور سیوریج کے پانی کی نکاسی کیلیے خصوصی اقدامات کرنیکی ہدایت کی ہے۔


ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایم کیو ایم حیدرآباد زونل آفس پرایچ ڈی اے کے افسران کے ساتھ اجلاس کے دوران کیا۔اجلاس میں ایم ڈی واسا سلیم احمد، ایکسین فراہمی آب رانا اسلم ، عبدالرب، ایکسین نکاسی آب محمد علی اور دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔سہیل یوسف نے کہاکہ عوام کے بنیادی مسائل کو حل کرنا حق پرست قیادت کی ذمے داری ہے اوراس حوالے سے کسی بھی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیںکی جائے گی۔

انھوں نے کہاکہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے پاکستان کی سیاست میں عوامی خدمت کو متعارف کرایا اور حق پرست نمائندے قائد تحریک کے ویژن کے مطابق عوامی خدمت میں مصروف ہیں۔انھوں نے واسا افسران کو ہدایت کی کہ فراہمی و نکاسی آب کے حوالے سے عوامی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے اور اس حوالے سے فوری اقدامات کیے جائیں۔
Load Next Story