قائد اعظم ٹرافی کراچی وائٹس نے ایبٹ آباد کو قابو کرلیا
عاطف مقبول کی میچ میں 14 وکٹیں،عمیر خان کی سنچری نے اسلام آباد کو لاہور راوی کے خلاف برتری دلادی۔
DERA GHAZI KHAN:
قائد اعظم ٹرافی کے دوسرے رائونڈ میں آف اسپنر عاطف مقبول کی پُرفریب بولنگ کی بدولت کراچی وائٹس نے ایبٹ آباد کو 145 رنز سے قابو کرلیا۔
عاطف نے میچ میں 14 وکٹیں لے کر ٹیم کو9 قیمتی پوائنٹس دلائے۔ عمیر خان کی سنچری نے اسلام آباد کو لاہور راوی کیخلاف برتری دلادی، راولپنڈی کو حیدرآباد کے سامنے مشکلا ت کا سامنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جمعے کو این بی پی اسٹیڈیم کراچی میں کھیل کے تیسرے روز میزبان وائٹس نے ایبٹ آباد کیخلاف 3 وکٹ پر 364 رنز سے نامکمل اننگز شروع کی،کوئی وکٹ کھوئے بغیر مزید95 رنز سے459 رنز پر ٹیم نے اننگز ڈیکلیئرڈکر دی، سعید بن ناصر 80 رنزپر ناقابل شکست رہے۔
انھوں نے10 مرتبہ گیند کو بائونڈری کے پار پہنچایا، فواد عالم نے 70 رنزجوڑے،313رنز کی برتری کو ختم کرنے کیلیے کوشاں مہمان ٹیم دوسری اننگز میں بھی آف اسپنر عاطف مقبول کی بولنگ کا سامنا نہ کرسکی اور 41 ویں اوور کی دوسری گیند پر محض 168رنز پر ڈھیر ہوگئی،یاسر حمید (39)اور میر اعظم(26) بھی ایبٹ آباد کو شکست سے نہ بچا سکے،پہلی اننگز میں60 رنز کے عوض 7کھلاڑیوں کو ٹھکانے لگانے والے عاطف مقبول نے دوسری باری میں کوئی رعایت نہ برتی اور مہمان ٹیم کے پرخچے اڑاتے ہوئے9 رنز دیکر7 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔
اس فتح کیساتھ کراچی نے پہلے رائونڈ میں لاہور شالیمار کے ہاتھوں 10 وکٹ کی شکست کا داغ بھی دھو ڈالا، فراز احمد نے 2وکٹیں لیں۔دریں اثنا موصولہ اطلاعات کے مطابق حیدرآبادکے نیاز اسٹیڈیم میں میزبان ٹیم نے تیسرے روزکھیل کے اختتام پر دوسری اننگز میں 3 وکٹ پر 232 رنز بنائے، عقیل انجم 49 رنز کیساتھ کریز پر ہیں، رضوان احمد نے 61،اعظم گھمن نے42 اور شرجیل خان نے32 رنز کا حصہ ڈالا،قبل ازیں راولپنڈی نے 3 وکٹ پر 293 رنز کیساتھ پہلی اننگز دوبارہ شروع کی اور12رنز کے اضافے سے آخری وکٹ بھی گنوا کر125 رنز کی برتری کے ساتھ میدان سے باہر آئی، حیدرآباد کو مجموعی طور پر 107 رنز کی برتری حاصل اور 7 وکٹیں محفوظ ہیں۔
اسلام آباد کے ڈائمنڈ گرائونڈ پر میزبان ٹیم نے عمیر خان کی شاندار سنچری کی بدولت لاہور راوی کے خلاف پہلی اننگز میں 9وکٹ پر334 بنائے، یوں اسے83 رنز کی برتری مل گئی،عمیر خان نے 15 مرتبہ گیند کو بائونڈری کے باہر بھیج کر 113 رنز اسکور کئے،فہد اقبال نے 82 رنز سمیٹے، عدنان رسول اور عمران علی نے 3،3بیٹسمینوں کو ڈریسنگ روم کا راستہ دکھایا۔
علی منظور کے حصے میں 2 وکٹیں آئیں،ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیل کے دوسرے دن کوئٹہ نے میزبان ٹیم کیخلاف اپنی پہلی اننگز میں210 رنز بنالیے،جلات خان 44، قیصر عباس 39 اور علی اسد 38 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ لاہور کے ایل سی سی اے گرائونڈ پر دوسرے روز خراب روشنی کے باعث کھیل نہ ہوسکا، پہلے روز بہاولپور نے میز بان ٹیم کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں ایک وکٹ پر 61 رنز بنائے تھے۔