راولپنڈی نے انڈر 16ون ڈے ٹائٹل اپنے نام کرلیا
کراچی کو117 رنز سے شکست، ناصر نواز ایونٹ کے بہترین بیٹسمین قرار پائے۔
راولپنڈی نے کراچی کو یکطرفہ مقابلے میں117 رنز سے زیر کر کے قومی ون ڈے انڈر16 کرکٹ ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
چیمپئن ٹیم کے ناصر نواز ایونٹ کے بہترین بیٹسمین، کراچی کے حسن شہاب بیسٹ بولر، سیف الرحمان فیلڈر اور راولپنڈی کے احمد علی بہترین وکٹ کیپر قرار پائے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق نیشنل گرائونڈ اسلام آباد میں راولپنڈی نے مقررہ 45 اوورز میں 6 وکٹ پر 265 رنز بنائے،ذیشان ملک نے 12 چوکوں کی مدد سے85 رنز کی اننگز کھیلی۔
ناصر نواز نے79 اور عامر سہیل 47 رنز بنائے، سیف علی غوری اور محمد حسن خان نے2، 2 وکٹیں لیں، جواب میںکراچی کے بیٹسمین ایک ایک کر کے اپنی وکٹیں گنواتے رہے اور 148پر ٹیم ڈھیر ہو گئی،سیف الرحمان 32، اسد علی27 اور رابش احمد 25 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، شہاب خان اور ذیشان ملک نے2، 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ راولپنڈی کے ذیشان ملک میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔