شفقت امانت اور یونس خان چولستان ریلی میں پرفارم کریں گے


اتنے بڑے اسٹار کے ساتھ پرفارم کرنا اپنے لیے اعزاز سمجھتا ہوں، یونس خان۔ فوٹو : فائل
شفقت امانت علی خان نے کہا کہ اس طرح کے پروگرام روایتی کلچر کو پروموٹ کرنے کے ساتھ عوام کو اچھی تفریح بھی ملتی ہے۔ہمیشہ اس طرح کے مثبت پروگراموں کا حصہ بن کر خوشی ہوتی ہے۔ میرے لیے سب کچھ اپنا ملک پاکستان اور اس کی عوام ہے جن کی محبت اور دعاؤں سے اس مقام پر پہنچا ہوں۔
دوسری جانب گلوکار یونس خان نے کہا کہ شفقت امانت علی خان موسیقی کا ایک بڑا نام ہے جنہوں نے اپنے فن کے ذریعے ملک وقوم کا نام روشن کیا ہے اتنے بڑے اسٹار کے ساتھ پرفارم کرنا اپنے لیے اعزاز سمجھتا ہوں۔