میرپور بٹھورو ٹرک پر چھاپہ سیکڑوں من مسروقہ لوہا اور بجلی کے تار برآمد

ڈرائیور گرفتار، مالک فرار، ٹھٹھہ شوگرملز سے چوری کیا گیا لوہا لاہور لے جایا جا رہا تھا

ڈرائیور گرفتار، مالک فرار، خفیہ اطلاع پر پولیس کی کارروائی، ٹھٹھہ شوگرملز سے چوری کیا گیا لوہا لاہور لے جایا جا رہا تھا۔ فائل فوٹو

میربٹھورو کے قریب پولیس کا ٹرک پر چھاپہ، ٹھٹھہ شوگر ملز سے چوری کیا گیا سیکڑوں من لوہا، بجلی کے تار برآمد کرلیے، ڈرائیور گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق جھوک شریف پولیس نے خفیہ اطلاع پر ایس ایچ او امجد ملکانی نے ڈی ایس پی اشرف نوناری کی قیادت میں چورواھ کے قریب ٹرک پر چھاپہ مار کر25 ٹن لوہا جس کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے جو ٹھٹھہ شوگر ملز سے چوری کیا گیا تھا اور بجلی کے تاربرآمد کرلیا۔


ٹرک ڈرائیور ندیم جوساہیوال کا رہائشی ہے کو گرفتار کر لیا، ندیم کا کہنا ہے اس نے یہ ٹرک ٹھٹھہ شہر سے بشارت نامی کباڑی کی دکان سے لوڈ کیا ہے اور لاہور لے جارہا تھا کہ پولیس نے انھیں پکڑ لیا، اس کے ساتھ ٹرک کا مالک بھی تھا جو پولیس کو دیکھ کر فرار ہوگیا۔ ڈی ایس پی نے صحافیوں کو بتایا کہ انھیںخفیہ اطلاع ملی تھی کہ مذکورہ ٹرک میں مسروقہ سامان جو لاہور منتقل کیا جارہا ہے جس پر چھاپہ مارا گیا ۔
Load Next Story