ایم کیوایم مضبوط جمہوریت کے قیام کیلیے کوشاں ہےرابطہ کمیٹی
نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے وفدکا نائن زیروکادورہ،انیس قائم خانی ودیگرسے ملاقات.
پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے آزادجموں کشمیرکے وزیرمحمدمطلوب انقلابی کی سربراہی میں پاکستان نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے پندرہ رکنی وفدنے گذشتہ روزمتحدہ قومی موومنٹ کے مرکز نائن زیروعزیزآباد کا تفصیلی دورہ کیا اور ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرانیس احمدقائم خانی و اراکین رابطہ کمیٹی سید مصطفیٰ کمال اور شاہدلطیف سے ملاقات کی۔
ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میںہوئی جس میںملکی سیاست ،مضبوط ومستحکم جمہوریت ،ایم کیوایم کے فکروفلسفے اورعملی جدوجہد سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، مہمان وفد میں ڈائریکٹر جنرل افریقن منسٹری آف فارن افیئرامجدعلی شیر، راولپنڈی سے مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے ضیاء اللہ شاہ ، بلوچستان سے مری قبیلے کے رہنما لیاقت مری ، پیپلزپارٹی شہید بھٹوگروپ کوہاٹ کے رہنما فوادجاوید خٹک ، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما یاورعباس بخاری،آئل ریفا ئنری اسلام آبادکے ڈائریکٹرمہران عنایت مرزا ، ڈائریکٹوریٹ آئی آرکے افسر محسن جاوید، اسلام آباد اسٹاک ایکس چینج کے رکن میاں ایاز افضال، لاہور و اسلام آبادایکس چینج کے ارکان عمران عنایت بٹ،امتیازحیدر،صحافی میاں رفعت جاوید، بیورکریٹ خالدمحمود،پمرا کے عہدیدار ڈاکٹرعمیرہارون اوربزنس کمیونٹی کے ڈاکٹرنذیرضیاء شامل تھے۔
اس موقع پرحق پرست رکن سندھ اسمبلی سیدمنظرامام بھی موجودتھے، وفدکے ارکان نے انیس احمدقائم خانی واراکین رابطہ کمیٹی سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین کی رہائش گاہ نائن زیرو آکر بہت اچھالگا یہاںاپنائیت کا احساس محسوس ہوا ہے جو ہمیں ہمیشہ یادرہے گا، اس موقع پررابطہ کمیٹی کے ارکان نے وفد کے ارکان کو ایم کیوایم کے فکروفلسفے اورعملی جدوجہدسے مکمل آگاہی فراہم کی ، انھوںنے کہا کہ ایم کیوایم جمہوریت پریقین رکھتی ہے اورملک میںمضبوط ومستحکم جمہوریت کے قیام کیلیے کوشاںہے۔