بہاولپورکے اسکول میں تشہیرکیلئے بانٹے گئے بسکٹ کھانے سے 8 طلباء کی حالت غیر
پولیس نے نجی کمپنی کی تشہیر کے لیے آنے والی 4 خواتین سمیت 8 افراد کو حراست میں لے لیا
سرکاری اسکول میں تشہیر کے لئے بانٹے گئے بسکٹ کھانے سے 8 طلباء کی حالت غیر ہوگئی جب کہ پولیس نے سیلز گرلز سمیت 8 افراد کو حراست میں لے لیا۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق بہاولپورمیں نجی کمپنی کی خواتین سیل گرلز کی جانب سے تشہیر کے لئے اسکول کے بچوں کو کمپنی کے بسکٹ تقسیم کیے گئے۔ بسکٹ کھانے کے بعد 8 بچوں کی حالت غیر ہوگئی جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
اس خبرکو بھی پڑھیں: مضرصحت کھانا کھانے سے 500 طلبا کی حالت غیر
پولیس اطلاع ملتے ہی موقع پرپہنچی اور4 سیلزگرلزاورکمپنی کے ڈرائیور سمیت 8 افراد کو حراست میں لے لیا۔ دوسری جانب ڈی پی او نے بھی فوری نوٹس لیتے ہوئے اسکول کے پرنسپل اور دیگر عملے کو طلب کرلیا ہے۔