برازیل میں پولیس کی ہڑتال کے دوران 100 سے زائد افراد ہلاک
وٹوریا کے علاقے میں صرف ایک روز میں 100 سے زائد گاڑیاں چوری ہوئیں جبکہ 30 لاکھ ڈالر سے زائد کا نقصان ہو چکا ہے
برازیل میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے تنخواہوں میں اضافے کے لئے گزشتہ کئی روز سے جاری ہڑتال نے خونی جھڑپوں کی صورت حال اختیار کر لی ہے جس میں اب تک 100 سے زائد افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو چکے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برازیل کے صوبے اسپرنٹو سانٹو میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے گزشتہ کئی روز سے تنخواہوں میں اضافے کے لئے ہڑتال کی جا رہی ہے تاہم ہڑتال اس وقت خونی جھڑپوں میں تبدیل ہو گئی جب ہزاروں کی تعداد میں پولیس اہلکاروں نے زبردستی دکانیں، کاروباری مراکز اور ٹرانسپورٹ بند کرانے کی کوشش کی۔ پولیس اہلکاروں کی ہڑتال کے باعث سب سے زیادہ متاثر اسپرنٹو سانٹو کا دارالخلافہ وٹوریا ہوا جو اپنے سنہرے ساحلوں اور بندرگاہ کی وجہ سے مشہور ہے۔ ہڑتال کے دوران وٹوریا میں صرف ایک روز میں 100 سے زائد گاڑیاں چرا لی گئیں جب کہ 30 لاکھ ڈالر سے زائد کا نقصان ہو چکا ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: برازیل کی جیل میں قیدیوں کے درمیان تصادم سے 30 سے زائد ہلاک
کشیدہ حالات پر قابو پانے کے لئے فوج اور وفاقی پولیس کی اہلکاروں کی بڑی تعداد کو بکتر بند گاڑیوں کے ساتھ تعینات کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب برازیلین پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ابھی کشیدگی جاری ہے جب کہ قتل کے واقعات کی تحقیقات کرنے والے محکمے کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تعداد ان لوگوں کی ہے جو کسی نہ کسی طرح منشیات یا جرائم میں ملوث ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: برازیل کی جیل میں 2 گروپوں میں تصادم سے 25 قیدی ہلاک
اسپرنٹو سانٹو حکام کے مطابق حالات کو کنٹرول کرنے کے لئے مزید سیکڑوں سیکیورٹی اہلکاروں کی ضرورت ہے کیونکہ گشت پر رہنے والے 1800 پولیس اہلکار ہڑتال پر ہیں۔