پولیس کینیڈین سکھ خاتون کی لاش ڈھونڈنے میں ناکام

سی آئی اے کی ٹیم خانپور نہر کو کئی میل دور تک چیک کرتی رہی.

شاہد نے راجویندرکو ہوٹل میں قتل کیا، حافظ شہزاد کا دوران تفتیش اعتراف. فوٹو: اے ایف پی/ فائل

کینیڈین نژاد سکھ خاتون راجویندر کور کی لاش کو تلاش کر نے کیلیے سی آئی اے کی ٹیم خانپور نہر کو کئی میل دور تک چیک کرتی رہی تاہم پولیس ٹیم کو نہ تو لاش ملی اور نہ ہی وہ گاڑی جس میں لاش لیجائی گئی تھی۔

مرکزی ملزم کی گرفتاری کے لیے انٹر پول سے بھی رابطہ کیا جارہا ہے۔ پولیس کے مطابق زیر حراست ملزم حافظ شہزاد سے کی گئی ابتدائی تفتیش میں پتہ چلا ہے کہ 25 اگست 2012ء کو راجویندمرر کور سوئٹزر لینڈ سے لاہور آئی راجویندر کور نے 3سالہ پرانے دوست شاہد غضنفر کو تقریباً ڈیڑھ کروڑ روپے ادھار دیے تھے وہ اس سلسلے میں شاہد سے رقم لینے پاکستان آئی۔ شاہد غضنفر نے حافظ شہزاد حسین کو 47 ہزار روپے دیکر ساتھ ملالیا اور باقی رقم بھی دینے کا وعدہ کیا۔




بعد ازاں راجویندر کور کو مزنگ کے قریب واقع ایک ہوٹل میں چائے پلائی جہاں وہ بیہوش ہو گئی۔ اس ہوٹل میں گلے میں رسی ڈال کر راجویندر کور کو قتل کر دیاگیا پھر ایک گاڑی پر اس کی لاش رکھ کر خانپور نہر کے قریب لیجائی گئی اور لاش نہر میں پھینک دی ۔زیر حراست ملزم حافظ شہزاد نے بتایا کہ شاہد نے اسے فون کر کے کہا تھا کہ اگر کسی کو بھی پتہ چلا تو تم قتل کے مقدمہ میں پھنس جائو گے پھر موبائل فون استعمال کرنے پر مجھے حساس ادارے نے پکڑ لیا۔
Load Next Story