کراچی میں بس کی ٹکر سے ایک اور طلب علم جاں بحق
پٹیل پاڑہ میں بس کی ٹکر سے نجی یونیورسٹی کی طالب علم غلام اللہ جاں بحق ہوا
KUALA LUMPUR:
پٹیل پاڑہ میں بس کی ٹکر سے نجی یونیورسٹی کا طلب علم غلام اللہ جاں بحق ہو گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پٹیل پاڑہ میں بس کی ٹکر سے نجی یونیورسٹی کا طلب علم غلام اللہ جاں بحق ہو گیا، ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے طالبعلم کا تعلق گلگت سے بتایا جاتا ہے جب کہ 2 فروری کو ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والی طالبہ ہنزہ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ کراچی میں یونیورسٹی روڈ پر جامعہ اردو کے طلبا کا احتجاج
دوسری جانب صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ناصر شاہ نے شہر میں ٹریفک حادثات پر ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت نے ان واقعات کا نوٹس لے لیا ہے جب کہ وزیراعلیٰ نے گزشتہ روز جاں بحق ہونے والوں کے ورثا کے لیے 5 لاکھ روپے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نا تجربہ کار ڈرائیور حضرات اور انہیں گاڑیاں دینے والے مالکان کے خلاف سخت کارروائی ہو گی جب کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ہی ترقیاتی کام کیے جا رہے ہیں لیکن اگر کچھ افراد کی غلطی کی وجہ سے ایسے حادثات رونما ہو جاتے ہیں۔