بنگال ٹائیگرز بھارتی رنز کے انبارتلے دب گئے
واحد ٹیسٹ میں میزبان ٹیم نے 6 وکٹ 687 پر اننگز ڈیکلیئرڈ کی، کوہلی کی ڈبل سنچری
KARACHI:
حیدر آباد ٹیسٹ میں بنگال ٹائیگرز بھارتی رنز کے انبار تلے دب گئے،میزبان ٹیم نے 6 وکٹ پر 687رنز بناکر اننگز ڈیکلیئر کردی۔
حیدرآباد ٹیسٹ کے دوسرے روز بھارت نے 3وکٹ پر 356رنز سے اپنی اننگز کا دوبارہ آغاز کیا، ویرات کوہلی 111کیساتھ کریز پر آنے والے اجنکیا راہنے انفرادی اسکور کو 45سے بڑھاکر 82تک لیجاپائے تھے کہ تیج السلام کی گیند پر مہدی حسن کو کیچ دے بیٹھے،کپتان کے ہمراہ ان کی چوتھی وکٹ کیلیے 222رنز کی شراکت ختم ہوئی۔
دوسری جانب بولرزکی دھلائی جاری رکھنے والے ویرات کوہلی نے اپنی ڈبل سنچری مکمل کرلی، انھوں نے مسلسل 4سیریز میں یہ سنگ میل عبور کرتے ہوئے ڈان بریڈمین کو پیچھے چھوڑ دیا، تاہم مزید 4رنز کا اضافہ کرنے کے بعد تیج السلام کی گیند پر ایل بی ڈبلیوہوگئے، اس وقت بھارت کا ٹوٹل 495 تھا،روی چندرن ایشون تیزی سے 34 رنز بٹورنے کے بعد مہدی حسن اور سومیہ سرکار کے گٹھ جوڑ کا شکار ہوگئے، بعد ازاں وردھیمان ساہانے 106 اور رویندرا جڈیجانے 60 پر ناقابل شکست رہتے ہوئے ٹیم کا ٹوٹل6 وکٹ پر 687پر پہنچایا تھا کہ ویرات کوہلی نے اننگزڈیکلیئرڈ کرنے کا اعلان کردیا۔
واضح رہے کہ یہ بھارتی ٹیم کا بنگلہ دیش کیخلاف سب سے بڑا مجموعہ ہے، اس سے قبل ڈھاکا ٹیسٹ 2007میں 610رنز بنے تھے۔
پہلی اننگز میں تیج الاسلام3، مہدی حسن2 اور تسکین احمد ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے، جوابی اننگز میں بنگلہ دیشی ٹیم اچھا آغاز نہیں کرسکی، سومیہ سرکار 15رنز بنانے کے بعد امیش یادیو کی باہرجاتی گیند پر وکٹ کیپر وردھیمان ساہا کوکیچ دے بیٹھے۔ دن کا کھیل ختم ہونے تک مہمان ٹیم نے ایک وکٹ پر 41رنز بنائے تھے، تمیم اقبال 24، مومن الحق ایک رن سے اپنی اننگز کا ہفتے کو دوبارہ آغاز کریں گے۔ بقا کی جنگ میں بنگال ٹائیگرز کو غیر معمولی ثابت قدمی دکھانا ہوگی۔