یمن کی جیلوں میں 10 سال تک قید رہنے والے 7 پاکستانی وطن پہنچ گئے

3 پاکستانی تاحال یمنی جیل میں قید ہیں جن کی رہائی کے لیے کوششیں جاری ہیں

تمام افراد مچھلی کا شکار کرتے ہوئے کشتی ٹوٹ جانے سے تیرتے ہوئے یمن کی حدود میں داخل ہو گئے تھے۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

لاہور:
یمن کی جیلوں میں 10 سال تک قید رہنے والے 7 پاکستانیوں کو وطن واپس پہنچا دیا گیا۔

مچھلی کا شکار کرتے ہوئے کشتی ٹوٹ جانے کے باعث پر سمندر میں تیرتے ہوئے یمن میں داخل ہونے والے 7 پاکستانی 10 سال قید کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں جبکہ 3 پاکستانی تاحال یمنی جیل میں قید ہیں جن کی رہائی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔


یمنی جیلوں سے رہائی پانے والے 7 پاکستانیوں کو نجی ائیرلائن کی پرواز سے براستہ ابوظہبی اسلام آباد پہنچایا گیا، 10 سال بعد رہائی پانے والی افراد واپس اپنی سرزمین پر پہنچے تو رقت آمیر مناظر دیکھنے کو ملے۔ وزارت خارجہ کے اعلی حکام نے تمام پاکستانیوں کا بے نظیر ائیرپورٹ پر استقبال کیا جبکہ اس موقع پر ریڈ کریسنٹ کے پاکستان میں نمائندے بھی ائیرپورٹ پر موجود تھے۔

قید سے رہائی پانے والے افراد کا کہنا تھا کہ ان کی کشتی مچھلیوں کا شکار کرتے ہوئے ٹوٹ گئی تھی جس کے بعد یہ تمام افراد پانی میں تیرتے ہوئے یمن میں داخل ہوگئے تھے۔
Load Next Story