بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی فائنل میں رسائی
ٹائٹل کیلیے فیصلہ کن جنگ روایتی حریف بھارت کے ساتھ ہوگی
BANNU:
آئی سی سی ٹوئنٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان نے انگلینڈ کو 147 رنز سے ہرا کر فائنل میں رسائی حاصل کر لی جہاں ٹائٹل کیلیے مقابلہ روایتی حریف بھارت سے ہو گا۔
الور میں کرناٹکا سٹیٹ کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اوپنر کی جارحانہ اننگز کی بدولت صرف ایک وکٹ کے نقصان پر 309 رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا، بدر منیر 103 رنز پر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے جبکہ اسرار حسن نے 69 گیندوں پر 143 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 25 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ عامر اشفاق 26 رنز پر رن آؤٹ ہوئے، مطیع اللہ 20 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے، کوئی انگلش بولر وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہو سکا۔
310 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں انگلش ٹیم 7 وکٹ پر 162 رنز بنا سکی، میتھیو جیمز 41، لیوک جیسن 34 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، 5 بیٹسمین ڈبل فیگرز میں داخل نہ ہو سکے، پاکستان کی جانب سے محمد ظفر نے 2 جبکہ اسرار حسن اور عامر اشفاق نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
گرین شرٹس کا اب فائنل میں روایتی حریف بھارت سے مقابلہ ہو گا، اس سے قبل 2012 میں پہلے ٹوئنٹی20 ورلڈ کپ کے فائنل میں بھی پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں تاہم گرین شرٹس کو شکست ہو گئی تھی۔