بھارت کوپسندیدہ ملک قراردینے پر احتجاج کرینگےمنورحسن

اپنی تجارت بڑھانے کیلیے بھارت ہماری زراعت وصنعت تباہ کرناچاہتاہے،امیرجماعت اسلامی

اپنی تجارت بڑھانے کیلیے بھارت ہماری زراعت وصنعت تباہ کرناچاہتاہے،امیرجماعت اسلامی۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

امیرجماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن نے وفاقی کابینہ کی طرف سے بھارت کو پسندیدہ ملک قرار دینے کے فیصلے پر فوری عمل درآمدکی ہدایت پرسخت ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ اگر حکومت نے عجلت میں بھارت کو پسندیدہ ملک قرار دینے کی کوشش کی توعوام ملک گیراحتجاج کریں گے اور حکمرانوں کو ازلی دشمن بھارت کے ساتھ پیارکی پینگیں بڑھانے کا موقع نہیں دیں گے۔

سکیورٹی اور قومی سلامتی کے اداروں کی طرف سے بھارت کو پاکستان کے اندر مداخلت اور بلوچستان کے اندر بدامنی کا ذمہ دار قرار دینے کے باوجود حکومت امریکی احکامات پر بھارت کے ساتھ تعلقات بڑھانے اور اسے پسندیدہ ترین ملک قرار دینے کے شرمناک رویے سے پیچھے نہیں ہٹ رہی۔




بھارت صرف اپنی تجارت کو فروغ دینے اور ہماری صنعت اور زراعت کو تباہ کرنے کیلیے حکمرانوں کی آنکھوں میں دھول جھونک رہا ہے۔
Load Next Story