بنگلہ دیشی بیٹسمین بھارتی یلغارکے سامنے ڈٹ گئے
بنگلہ دیش کو فالو آن سے بچنے کیلیے مزید 166 رنز درکار ہیں۔
بنگال ٹائیگرز نے ہتھیار ڈالنے کے بجائے بھارتی یلغار کے سامنے ڈٹ گئے، کپتان مشفیق الرحیم اور ٹیل اینڈر مہدی حسن کی مزاحمت نے بنگلہ دیشی مجموعہ 6 وکٹ پر 322 تک پہنچادیا، تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک کپتان 81 اور آل راؤنڈر 51 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے، شکیب الحسن نے بھی 82 رنز کی اننگز کھیلی، امیش یادیو نے 2 وکٹیں لیں، فالو آن کی تلوار سر سے ٹالنے کیلیے مزید 166 رنز درکار ہیں۔
بھارت کی پہلی اننگز 687 رنز6 وکٹ ڈیکلیئرڈ کے جواب میں بنگلہ دیش نے تیسرے دن کا کھیل 41 رنز ایک وکٹ سے شروع کیا تاہم جب لنچ بریک ہوا تو اس کے 125 رنز پر 4 کھلاڑی پویلین واپس لوٹ چکے تھے، تمیم اقبال 24 رنز پر آؤٹ ہوئے، مومن الحق کو 12 رنز پر یادیو نے ایل بی ڈبلیو کیا جب کہ محمود اللہ نے بھی 28 رنز پر اسی انداز میں وکٹ گنوائی تاہم کامیاب بولر ایشانت شرما تھے، اس موقع پر شکیب الحسن اور کپتان مشفیق الرحیم نے احتیاط سے کھیلنا شروع کیا۔
دونوں نے بھارت کی فرسٹریشن میں اضافہ کرتے ہوئے پانچویں وکٹ کی شراکت میں 107 رنز جوڑے جس سے مجموعہ 216 پر پہنچ گیا، اس جوڑی کا خاتمہ ایشون کے ہاتھوں ہوا، اچھی طرح سیٹ ہونے کے باوجود شکیب نے انتہائی خراب شاٹ کھیلا، وہ باہر نکلے اس کے باوجود گیند کے پچ ہونے کے مقام پر نہیں پہنچ سکے جس کی وجہ سے ٹرن کرتی گیند کو مس ہٹ کی وجہ سے فضا میں اچھال دیا مڈ آن پر موجود یادیو نے کیچ اپنے ہاتھوں میں محفوظ کیا۔
نیوزی لینڈ کے خلاف آخری اننگز میں بھی بالکل اسی انداز میں شکیب نے وکٹ گنوائی تھی۔ نئے بیٹسمین صابر رحمان 16 رنز بناکر جڈیجا کہ گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ اب مشفیق کو مہدی حسن نے جوائن کیا، دونوں دن کے آخر تک ڈٹے رہے، جب تیسرے دن کا کھیل ختم ہوا تو دونوں کے درمیان ناقابل شکست 107 رنز کی شراکت ہوچکی تھی، مشفیق 81 اور مہدی حسن 51 رنز پر کھیل رہے تھے جب کہ مجموعی اسکور 6 وکٹ پر 322 رنز تھا، بنگلہ دیش کو فالو آن سے بچنے کیلیے مزید 166 رنز درکار ہیں۔ امیش یادیو نے دو وکٹیں لیں۔