بھارت میں آفریدی کا پرستار ’گرین شرٹ‘ پہننے کے جرم میں گرفتار
ریپون چوہدری کو پولیس نے حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی کے یوتھ ونگ کی شکایت پر حراست میں لیا
ایک کرکٹ میچ کے دوران پولیس نے پاکستانی آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کے پرستار کو 'گرین شرٹ' پہننے کے جرم میں گرفتار کرلیا۔
رپورٹس کے مطابق ریپون چوہدری کو پولیس نے حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی کے یوتھ ونگ کی شکایت پر حراست میں لیا، اس کے خلاف انڈین پینل کوڈ سیکشن 120 (بی)، 294 کے تحت ایف آئی آر بھی کاٹ دی گئی۔
رپورٹ کے مطابق مقامی 'بھارتیہ یووا مورچہ' نے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کے ساتھ پاکستانی ٹیم شرٹ پہننے کو ملک سے غداری قرار دیا۔
یاد رہے کہ رواں برس فروری میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے ایک پاکستانی شائق عمردراز کو بھی اپنی چھت پر بھارتی پرچم لہرانے پر پکڑ لیا گیا تھا تاہم بعد میں ضمانت پر رہا کردیا گیا۔