انعامی رقم سے تنگ برطانوی لڑکی کا لاٹری کمپنی کیخلاف مقدمے کا فیصلہ
چھوٹی عمر میں زیادہ پیسے ملنے سے زندگی تباہ ہو کر رہ گئی ہے، جین پارک
کروڑوں روپے کی انعامی لاٹری جیتنے والی برطانوی لڑکی آسانی سے ہاتھ آنے والی دولت سے اس قدر تنگ آ چکی ہے کہ اس نے لاٹری کمپنی کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
برطانیہ میں جین پارک نامی لڑکی نے 17 سال کی عمر میں ایک ملین پاؤنڈ مالیت کی لاٹری جیتی، لاٹری جیتنے کے بعد شروع میں تو جین کے لئے سب اچھا رہا تاہم آہستہ آہستہ وہ بے تحاشا دولت سے اس قدر اکتا گئی کہ اس نے لاٹری کمپنی کے خلاف مقدمہ کرنے کا ارادہ ظاہرکیا ہے۔
ایک ٹی وی انٹرویو میں جین پارک کا کہنا تھا کہ میں پیسے خرچ کرتے کرتے تھک گئی ہوں، امیر ہونے کے بعد مجھے مخلص دوست بھی نہیں ملے جبکہ میں اپنے گھر والوں کو بھی وقت نہیں دے پاتی۔ جین پارک کا مزید کہنا تھا کہ انعامی رقم جیتنے کی عمر زائد ہونی چاہیے کیونکہ چھوٹی عمر میں زیادہ پیسے ملنے سے اس کی زندگی تباہ ہو گئی ہے۔