لاہور میں جہازوں کی کمی کے باعث پی آئی اے کی کئی پروازیں منسوخ
جہازوں کی کمی کے باوجود انتظامیہ مسافروں کو ٹکٹ اور ٹائم شیڈول جاری کر دیتی ہے
جہازوں کی کمی کے باعث پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی اندرون ملک آنے اور جانے والی کئی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں جس کے باعث مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق جہازوں کی کمی کے باوجود پی آئی اے انتظامیہ مسافروں کو ٹکٹ اور ٹائم شیڈول جاری کر دیتی ہے لیکن جب مسافر اپنے مقررہ ٹائم پر ایئرپورٹ پہنچتے ہیں تو انہیں بتایا جاتا ہے کہ جہازوں کی کمی کے باعث پرواز منسوخ کر دی گئی ہے جس سے انہیں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور یہ عمل مسلسل کئی روز سے جاری ہے، آج بھی جہازوں کی کمی کے پیش نظر پی آئی اے کی 8 جب کہ نجی ایئر لائن کی 4 پروازیں منسوخ کی گئیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر 8 سے 10 پروازیں منسوخ ہو رہی ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: قومی ایئر لائن کو طیاروں کی کمی کا سامنا ہے