افضل کوہستانی کیس ری اوپن کرانے کیلئے آج سپریم کورٹ میں درخواست دینگے

انصاف کے لئے سپریم کورٹ جا رہے ہیں، پولیس اس کے مقتول بھائیوں کی لاشیں نہیں دے رہی۔ افضل کوہستانی

انصاف کے لئے سپریم کورٹ جا رہے ہیں، پولیس اس کے مقتول بھائیوں کی لاشیں نہیں دے رہی۔ افضل کوہستانی۔ فوٹو فائل

کوہستان ویڈیواسکینڈل منظرعام پر لانے والے افضل کوہستانی کیس ری اوپن کرانے کے لئے آج سپریم کورٹ میں درخواست دینگے۔

ایکسپریس نیوزسے گفتگو کرتے ہوئےافضل کوہستانی کا کہنا تھا کہ وہ انصاف کے لئے سپریم کورٹ جا رہے ہیں، پولیس اس کے مقتول بھائیوں کی لاشیں نہیں دے رہی۔


اس حوالے سے ڈی پی او کوہستان اکبر علی نے کہا ہے کہ قاتل جنگل میں فرار ہوگئے تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی، انہوں نے کہا کہ قتل ہونے والے افراد کی لاشیں پولیس کے پاس ہیں ورثاء لے جاسکتے ہیں۔

دوسری جانب افضل کوہستانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ ویڈیواسکینڈل منظرعام پر لانے کی پاداش میں اس کے تین بھائیوں کو قتل کیا گیا ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story