لانگ مارچ سے جمہوریت کونقصان پہنچنےکا خدشہ ہے منور حسن طلال بگٹی

بروقت اورشفاف انتخابات کے ایجنڈے پرگرینڈالائنس بنانے کی ضرورت ہے۔ منورحسن

بروقت اورشفاف انتخابات کے ایجنڈے پرگرینڈالائنس بنانے کی ضرورت ہے۔ منورحسن فوٹو آئی این پی

طلال اکبربگٹی اور سید منور حسن کا کہنا ہے کہ طاہرالقادری کے لانگ مارچ سے جمہوری عمل کونقصان پہنچنےکا خدشہ ہے۔


جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ طلال اکبربگٹی نے وفد کے ہمراہ جماعت اسلامی کے امیر سید منورحسن سےمنصورہ میں ملاقات کی ، ایک گھنٹے تک جاری رہنے والی ملاقات کے بعد ميڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے طلال اکبربگٹی نے کہاکہ ڈیرہ بگٹی سے سیکیورٹی فورسزکی واپسی صرف ایک ڈرامہ اور الیکشن کمیشن کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے۔

اس موقع پر سید منورحسن نے کہا کہ لنگڑے لولے الیکشن بھی ہوئے توان میں حصہ لینا چاہئے دھمکیوں سے نظام نہیں بدلاجاسکتا، انہوں نے کہا کہ تبدیلی کا واحدراستہ الیکشن ہیں بروقت اورشفاف انتخابات کے ایجنڈے پرگرینڈالائنس بنانے کی ضرورت ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story