دونلڈ ٹرمپ کے ناقد فرانک والٹر اسٹائن مائر جرمن صدر منتخب ہوگئے
خصوصی اسمبلی میں ہونے والی خفیہ رائے شماری میں اسٹائن مائر کو 1260 میں سے 1239 ووٹ ملے۔
جرمنی کی خصوصی دستوری اسمبلی نے سابق وزیر خارجہ اور سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما فرانک والٹر اسٹائن مائر کو کثرت رائے سے نیا سربراہ مملکت منتخب کر لیا ہے۔
واضح رہے کہ جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے بھی اسٹائن مائر کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔
خصوصی اسمبلی میں ہونے والی خفیہ رائے شماری میں اسٹائن مائر کو 1260 میں سے 1239 ووٹ ملے۔ فرانک والٹر 77 سالہ ژوآخم گاؤک کی جگہ منصب صدارت سنبھال رہے ہیں، جنہوں نے دوسری مدت صدارت قبول کرنے سے معذوری ظاہر کی تھی۔
واضح رہے کہ جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے بھی اسٹائن مائر کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔