بھارتی کپتان دھونی کی آخری ون ڈے میں شرکت مشکوک

پاک بھارت کرکٹ سیریز کے آخری میچ میں مہندرا سنگھ دھونی کی جگہ دنیشن کارتک کوطلب کرلیا گیا ہے،بھارتی میڈیا

پاک بھارت کرکٹ سیریز کے آخری میچ میں مہندرا سنگھ دھونی کی جگہ دنیشن کارتک کوطلب کرلیا گیا ہے،بھارتی میڈیا، فوٹو:فائل

پاک بھارت ون ڈے سیریزکے آخری میچ میں بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی کی شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی کمرکی تکلیف میں مبتلا ہوگئے ہیں جس کے باعث امکان ہے کہ وہ پاکستان اوربھارت کے درمیان ون ڈے سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں شرکت نہ کرپائیں،مہندرا سنگھ دھونی کی جگہ دنیش کارتک کومتبادل کے طورپرطلب کرلیا گیا ہے۔


واضح رہے کہ پاکستان اوربھارت کے درمیان 3ایک روزہ میچز کی سیریز میں پاکستان نے 2میچوں میں کامیابی حاصل کرکے سیریزمیں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔

دوسری جانب ون ڈے سیریز میں پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی ٹیم کی شکست کے بعد بھارتی میڈیا مہندرا سنگھ دھونی سمیت پوری ٹیم کو شدید تنقید کا نشانہ بنارہا ہے اوران کی کپتانی پرسوالات اٹھائے جارہے ہیں۔
Load Next Story