بپاشا باسو نے اپنی فٹنس ڈی وی ڈی لانچ کردی
بھارتی اداکارہ بپاشا باسو نے اپنی فٹنس ڈی وی ڈی لانچ کردی ہے۔
بالی ووڈ کی اداکارہ بپاشا باسو کی دوسری فٹنس ڈی وی ڈی کی رونمائی کے لئے ممبئی میں تقریب کا اہتمام کیا گیا، اس موقع پر بپاشا کا کہنا تھا کہ فٹنس ڈی وی ڈی کا مقصد لوگوں میں ورزش کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ درست طریقے سے وزن کم کرنے کے طریقوں کو اجاگر کرنا ہے، تقریب میں بپاشا نے ڈانس بھی کیا جس پر حاضرین نے انہیں خوب داد دی۔