ڈی آئی خانفائرنگ سے جے یو آئی کے مقامی امیر سمیت 2 افراد جاں بحق6 زخمی
فائرنگ کا واقعہ دو گروپوں میں ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہے،پولیس
نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جے یو آئی کے مقامی امیر سمیت 2 افراد جاں بحق اور6 زخمی ہوگئے۔
ایف آر درازندہ میں 2 موٹرسائیکل سواروں نے ہوٹل پر اچانک فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ہوٹل میں موجود جے یوآئی کے مقامی امیر صاحبزادہ عبدالسلام شیرانی سمیت 2 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ دو گروپوں میں ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہے فائرنگ سے زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔