شاہ زیب قتل کیس نامزد ملزمان سراج تالپوراورسجاد تالپور گرفتار
جس گاڑی سے شاہ زیب خان پرفائرنگ کی گئی وہ بھی برآمد کرلی گئی ہے،پولیس
پولیس نے شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزمان سراج تالپوراور سجاد تالپورکو گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس نے مورو سے شاہ زیب قتل کیس میں نامزد ملزمان سراج تالپور اور سجاد تالپور کوگرفتارکرلیا اور جس گاڑی سے شاہ زیب خان پرفائرنگ کی گئی وہ بھی برآمد کرلی گئی ہے.
واضح رہے کہ شاہ زیب خان کو کراچی کے علاقے ڈیفنس میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا لیکن فائرنگ کرنے والے ملزمان شاہ رخ جتوئی اورسراج تالپورکے خاندان کا اثرورسوخ ہونے کے باعث ایف آئی آردرج نہیں کی جارہی تھی جوبعد ازاں رکن قومی اسمبلی نبیل گبول کی مداخلت پردرج کرلی گئی تاہم پولیس نے اس دوران کوئی کارروائی نہیں کی۔
شاہ زیب خان کے قتل کے واقعہ پرمیڈیا اورسول سوسائٹی کے شدید احتجاج کے بعد چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری نے ازخود نوٹس لیتے ہوئے کل کیس کی سماعت کے دوران کہا تھا اگرسندھ پولیس نے نامزد ملزمان کو 24 گھنٹے میں گرفتار نہ کیا تو پھر پولیس کے اعلیٰ حکام اپنی گرفتاریوں اوربرطرفیوں کے لئے بھی تیارہوجائیں۔
دوسری جانب ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ زیب خان کے قتل میں ملوث دوسرا اہم ملزم شاہ رخ جتوئی بیرون ملک فرارنہیں ہوا وہ پاکستان میں ہی کہیں چھپا ہوا ہے۔