طالبان نے لانگ مارچ پرحملے کی منصوبہ بندی کر رکھی ہے رحمان ملک

اگر طالبان دہشت گردی چھوڑدیں تو ان کے بچوں کو حکومت ملازمت دلائے گی،رحمان ملک

طاہرالقادری کے لانگ مارچ میں دہشت گردی کے حوالے سے دھمکیاں مل رہی ہیں،رحمان ملک فوٹو: پی آئی ڈی/ فائل

PESHAWAR:
وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ طالبان نے تحریک منہاج القرآن کے لانگ مارچ پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رکھی ہے۔

اسلام آباد میں وفاقی سیکرٹری اطلاعات چوہدری رشید احمد کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے رحمان ملک نے کہا کہ طاہرالقادری کے لانگ مارچ کے حوالے سے طالبان کی جانب سے دھمکیاں مل رہی ہیں۔ انہوں نے کہا یہ باتیں کرنے کا مقصد کسی کو ڈرانا نہیں بلکہ حکومت کے پاس جو معلومات ہیں اس کا اظہارکررہا ہوں۔ رحمان ملک نے کہا کہ قیادت کی جانب سےملنےوالےٹاسک اورسیکیورٹی خدشات کےحوالےسے وہ کل ڈاکٹر طاہرالقادری سےملنےجائیں گے۔


وفاقی وزیر داخلہ نے طالبان کو پیشکش کی کہ اگر طالبان دہشت گردی چھوڑدیں تو ان کے بچوں کو حکومت ملازمت دلائے گی۔

Recommended Stories

Load Next Story