جسٹس عظمت کا طبی معائنہ مکمل صحتمند قرار پاناما کیس کل سنا جائے گا

جسٹس شیخ عظمت سعیدکل بدھ کوپاناما لیکس کیس کی سماعت کرنے والے بینچ میں شامل ہیں۔

جسٹس شیخ عظمت سعیدکل بدھ کوپاناما لیکس کیس کی سماعت کرنے والے بینچ میں شامل ہیں۔ فوٹو : فائل

پاناما کیس کی سماعت کرنے والے بینچ کے رکن سپریم کورٹ کے جج جسٹس شیخ عظمت سعید کو راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ڈاکٹرز نے طبی معائنے کے بعد صحت مند قرار دیدیا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق جسٹس شیخ عظمت سعید پیرکو طبی معائنے کیلیے آرآئی سی پہنچے جہاں ڈاکٹر اظہرکیانی کی سربراہی میں ڈاکٹرزکی ٹیم نے انکا طبی معائنہ کیا۔ جسٹس شیخ عظمت سعیدکی آر آئی سی میں 31 جنوری کو انجیو پلاسٹی کی گئی تھی جسکے بعد ڈاکٹرزنے انھیں آرام کا مشورہ دیا تھا۔


واضح رہے کہ جسٹس شیخ عظمت سعیدکل بدھ کوپاناما لیکس کیس کی سماعت کرنے والے بینچ میں شامل ہیں۔

 
Load Next Story