امیتابھ بچن اور ودیا بالن پرکشش سبزی خور اسٹارز قرار
امیتابھ بچن اس سے قبل بھی تین مرتبہ سب سے زیادہ ووٹ ملنے پر پرکشش ترین سبزی خور اسٹار کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔
بالی وڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن اور اداکارہ ویدا بالن کو پرکشش ترین سبزی خور اسٹارز قرار دے دیاگیا۔
ذرایع ابلاغ کے مطابق جانوروں کے تحفظ کی عالمی تنظیم '' پی ای ٹی اے '' کی جانب سے کروائے جانے والے ایک حالیہ سروے میں سپر اسٹار امیتابھ بچن نے پچھلے سال کے ونر شاہد کپور اور سونو سود کو پیچھے چھوڑتے ہوئے یہ اعزاز اپنے نام کر لیا۔ امیتابھ بچن اس سے قبل بھی ماضی میں تین مرتبہ سب سے زیادہ ووٹ ملنے پر پرکشش ترین سبزی خور اسٹار کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔
دوسری جانب خواتین میں ودیا بالن نے کرینہ کپور ، نیہا دھوپیا اور ہیما مالنی کو شکست دیکر امیتابھ بچن کے ساتھ یہ ٹائٹل جیت لیا۔ واضح رہے کہ امیتابھ بچن ، ودیا بالن ، شاہد کپور ،کرینہ کپور اس ٹائٹل کی دوڈ میں شامل ہیں یہ تمام بالی ووڈ اداکار گوشت اور مچھلی کھانے سے مکمل پرہیز کرتے ہیں اور صرف سبزیاں کھاتے ہیں۔