میانداد ویزا تنازع کے سبب بھارت نہ جانے پر سخت برہم
داؤد ابراہیم کے خاندان کے دیگر افراد بھارت ہی میں رہائش پزیر ہیں تو صرف مجھے ہی کیوں نشانہ بنایا جارہا ہے۔
KARACHI:
پاکستان کے سابق ٹیسٹ کپتان اور پی سی بی کے ڈائریکٹر جنرل جاوید میانداد ویزا تنازع کے سبب بھارت نہ جانے پر سخت برہم ہیں۔
انھوں نے کہا ہے کہ کسی کو میرے بھارتی ویزے کے حصول پرکیا مسئلہ درپیش ہے، مجھے صرف دائود ابراہیم کے رشتے دار ہی کی حیثیت نہ دیکھا جائے، میں ایک کرکٹر بھی ہوں، پاک بھارت ون ڈے سیریز کا تیسرا اور آخری میچ دیکھنے کیلیے ویزا حاصل کرنے والے جاوید میانداد نے کسی بھی تنازع سے بچنے کے لیے بھارت نہ جانے کا فیصلہ کیا تھا، انھوں نے کہا کہ میں پاکستان میں مصروف ہوں۔
ویسے بھی ہماری ٹیم سیریز جیت چکی اور تیسرا میچ اتنی اہمیت نہیں رکھتا، دوسری جانب داؤد ابراہیم کے تمام بہن بھائی اور خاندان کے دیگر افراد بھارت ہی میں رہائش پزیر ہیں تو صرف مجھے ہی کیوں نشانہ بنایا جارہا ہے، ممکن ہے کہ یہ سب کچھ میرے معروف ہونے کے سبب ہو رہا ہو، جاوید میانداد نے پاک بھارت کرکٹ کے حوالے سے کہا کہ یہ سلسلہ مستقل جاری رہنا چاہیے،کرکٹر ہونے اور پی سی بی سے وابستہ ہونے کے ناطے میں چاہتا ہوں کہ دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ جاری رہے۔