سیاسی ڈرون حملہ کرنے والا ہوں قوم ذہنی طور پر تیاررہےالطاف حسین

ایسا سیاسی ڈرون حملہ کروں گا جس کا جواب شائد پورے ملک میں کسی کے پاس نہ ہو۔

قوم سیاسی ڈرون حملے کےلئے تیار رہے،الطاف حسین۔ فوٹو: فائل


متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہاگلے 72 گھنٹوں کے دوران وہ سیاسی ڈرون حملہ کرنے والے ہیں قوم ذہنی طور پر تیار رہے۔


ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کے دوران الطاف حسین نے کہا کہ آئندہ 3 روز میں وہ ایسا سیاسی ڈرون حملہ کریں گے جس کا جواب شائد پورے ملک میں کسی کے پاس نہ ہو۔ الطاف حسین نے قوم سے اپیل کی کہ آئندہ 3 دنوں کے دوران ذہنی طور پر تیار رہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story