دہشت گردی کے خاتمے کے لئے قومی سطح پرکوششیں ناگزیرہیں عمران خان

اسباب اور وجوہات جانے بغیرملک سے دہشت گردی مکمل خاتمہ ممکن نہیں ، چیرمین تحریک انصاف

اسباب و وجوہ کے تدارک تک دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ممکن نہ ہو سکے گا، عمران خان۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے قومی سطح کی کوششیں ضروری ہیں۔

اپنے ایک بیان میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے مہمند ایجنسی میں خود کش حملے کی شدید مذمت کی ہے اور اس میں جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ زخمیوں کی جلد صحت یابی اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا گو ہیں۔


اس خبر کو بھی پڑھیں : مہمند ایجنسی کے پولیٹیکل ہیڈ کوارٹرپرخودکش حملے کی کوشش ناکام

عمران خان نے کہا کہ اسباب و وجوہ کے تدارک تک دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ممکن نہ ہوسکے گا، دہشت گردی کی تازہ لہر کے پیچھے کارفرما عوامل کا تجزیہ کرنا بہت ضروری ہے، ملک میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے قومی سطح کی کوششیں ناگزیر ہیں کیونکہ موجودہ حالات میں داخلہ، خارجہ اور قومی سلامتی کی پالیسیوں کو مربوط کرنے کی ضرورت کئی گنا بڑھ چکی ہے۔
Load Next Story