قائد اعظم ٹرافی کرکٹ راولپنڈی نے حیدرآباد کو6 وکٹ سے پچھاڑ دیا
راولپنڈی نے حیدرآبادکو پچھاڑ دیا، لاہور راوی اور اسلام آباد کے خلاف میچ ڈرا
قائد اعظم ٹرافی کے دوسرے راؤنڈ میں راولپنڈی نے حیدرآبادکو 6 وکٹ سے پچھاڑ دیا، لاہور راوی کی ٹیم اسلام آباد کے خلاف میچ ڈرا کرنے میں کامیاب ہوگئی،کوئٹہ اور ملتان کے مابین مقابلہ ہار جیت کے بغیر ختم ہونے کاامکان روشن ہو گیا۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق حیدرآباد کے نیاز اسٹیڈیم میں پہلی اننگز میں 177 رنز بنانے والی میزبان ٹیم نے 3 وکٹ پر232 رنز سے نامکمل اننگز دوبارہ شروع کی اور320 پر آئوٹ ہوگئی، رضوان احمد نے 64 اور عقیل انجم نے 55 رنز بنائے، ناصر ملک نے4 اور صدف حسین نے 3 پلیئرزکو ٹھکانے لگایا،اس طرح پہلی اننگز میں320 رنز بنانے والی راولپنڈی کی ٹیم کو فتح کیلیے 197 رنز کا ٹارگٹ ملا جو اس نے4وکٹ پر حاصل کرلیا۔
بابر نعیم نے68 اور عمیر وحید نے51 رنز اسکور کیے۔ ڈائمنڈ گرائونڈ پر میزبان اسلام آباد کی ٹیم پہلی اننگز میں 352 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی،گزشتہ روز سینچری داغنے والے عمیر خان کے بعد فہد اقبال نے بھی عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 82 رنز اسکور کیے، عدنان نے 4 اور عمران علی نے تین کھلاڑیوں کو ڈریسنگ روم واپس بھیجا۔
91 رنز کے خسارے میں جانے والی لاہور راوی کی ٹیم نے8 وکٹ پر178رنز بنا لیے، میزبان بولرز کوشش کے باوجود مقررہ وقت تک حریف ٹیمٕ کو آل آؤٹ کرنے میں کامیاب نہ ہو سکے، عدنان اکمل پہلی اننگز کی طرح ڈٹے رہے اور71 رنز کی دفاعی اننگز کھیلی۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں تیسرے دن کھیل کے خاتمہ پر میزبان ٹیم نے کوئٹہ کی پہلی اننگز 210 رنز کے جواب میں3 وکٹ پر77 رنز بنائے،عثمان نے32رنز اسکور کیے،ملتان کو حریف کی برتری ختم کر نے کے لیے مزید 123 رنز درکار اور7 وکٹیں محفوظ ہیں۔ایل سی سی اے گرائونڈ لاہور پر بارش کے باعث تیسرے روز کا کھیل نہ ہو سکا، یوں بہاول پور اور لاہور شالیمار کے درمیان میچ ڈرا ہونے کا امکان ہے، قبل ازیں مہمان ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں ایک وکٹ پر61رنز اسکور کیے تھے۔