فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کو نشان عبرت بنا دیں گے چیرمین پی سی بی

شرجیل خان اور خالد لطیف کو صفائی کا موقع فراہم کیا جائے گا، شہریار خان

پی ایس ایل فائنل کے لیے ہرممکن سکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی پر آرمی چیف جنرل کا شکر گزار ہوں، شہریار خان۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کو نشان عبرت بنا دیں گے۔

پی سی بی ہیڈ کوارٹرز میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیرمین پی سی بی شہریار خان نے کہا کہ شرجیل خان اور خالد لطیف کو اپنی صفائی کا موقع فراہم کیا جائے گا، اگر انہوں نے اعتراف جرم نہ کیا تو پھر سینئر جج کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیشن قائم کیا جائے گا جبکہ اعتراف جرم کی صورت میں کمیشن قائم کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی تاہم فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پی سی بی کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، ہماری طرف سے سزا ہوئی تو ایسی ہو گی کہ آئندہ کوئی ایسا کرنے کی جرات نہیں کر سکے گا۔


اس خبر کو بھی پڑھیں: شرجیل خان اور خالد لطیف اینٹی کرپشن کمیٹی کے روبرو پیش

گول میز کانفرنس منسوخ ہونے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر شہریار خان نے کہا کہ لاہور میں دھماکے کے بعد کافی دباؤ تھا اس لیے کانفرنس منسوخ کی گئی، اب میں خود لاہور، کراچی اور اسلام آباد میں کرکٹرز سے الگ الگ ملاقاتیں کر کے ان سے تجاویز لوں گا۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل فائنل کے لاہور میں انعقاد کے لیے پرامید ہیں، فائنل کے لیے ہرممکن سکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا شکر گزار ہوں۔

Load Next Story