افغانستان بم دھماکے میں زخمی ہونے والے متحدہ عرب امارات کے سفیر چل بسے

جمعہ محمد عبداللہ الکابی 10 جنوری کو قندھار بم دھماکے میں شدید زخمی ہوگئے تھے

جمعہ محمد الکابی کو 10 جنوری کو قندھار میں نشانہ بنایا گیا۔ فوٹو: اے پی

گزشتہ ماہ قندھار بم دھماکے میں شدید زخمی ہونے والے متحدہ عرب امارات کے سفیر جمعہ محمد عبداللہ الکابی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔

متحدہ عرب امارات کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم نہایت افسوس کے ساتھ اعلان کرتے ہیں کہ قندھار بم دھماکے میں شدید زخمی ہونے والے یو اے ای کے سفیر جمعہ محمد الکابی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے ہیں جنہوں نے اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران جان دی۔


واضح رہے کہ جمعہ محمد الکابی کو 10 جنوری کو قندھار میں نشانہ بنایا گیا تھا اور بم حملے میں امارات کے 5 امدادی کارکن بھی ہلاک ہوگئے تھے۔ جمعہ محمد الکابی اس حملے میں شدید زخمی ہوگئے تھے جو ابوظہبی کے ایک اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔

دوسری جانب طالبان نے اس حملے سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے اسے اندرونی چپقلش قرار دیا تھا۔
Load Next Story