بھارتی بورڈ کا یوٹرنیوسف پٹھان کوہانگ کانگ لیگ کھیلنے سے روک دیا

ہانگ کانگ ٹورنامنٹ کے دوسرے ایڈیشن کے لیے شاہد خان آفریدی اور انگلینڈ کے ٹیمل ملز بھی معاہدہ کرچکے ہیں۔

ہانگ کانگ ٹورنامنٹ کے دوسرے ایڈیشن کے لیے شاہد خان آفریدی اور انگلینڈ کے ٹیمل ملز بھی معاہدہ کرچکے ہیں ۔ فوٹو فائل

بھارتی کرکٹ بورڈ نے بہت بڑا یوٹرن لیتے ہوئے یوسف پٹھان کو ہانگ کانگ لیگ کھیلنے سے روک دیاہے، چند روز قبل بورڈ کی جانب سے آل راؤنڈر کوہانگ کانگ میں ٹوئنٹی 20 ایونٹ کھیلنے کا پروانہ جاری کیا تھا جس کے بعد انھوں نے کولون کینٹونز نامی ٹیم کے ساتھ معاہدہ بھی کرلیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق بی سی سی آئی کو یہ قدم اٹھانے پر اس وقت مجبور ہونا پڑا جب بہت بڑی تعداد میں کھلاڑیوں کی جانب سے مختلف غیرملکی لیگز میں حصہ لینے کیلیے درخواستیں موصول ہوئیں۔ شروع میں این او سی ملنے پر یوسف پٹھان نے انتہائی خوشی کا اظہار کیا تھا مگر اب انھیں مایوسی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔


اس خبر کو بھی پڑھیں :یوسف پٹھان ہانگ کانگ ٹوئنٹی 20 کھیلیں گے

یاد رہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ آئی پی ایل کی انفرادیت قائم رکھنے کیلیے اپنے کھلاڑیوں کو بیرون ملک کسی بھی لیگ میں حصہ لینے کی اجازت نہیں دیتا۔ جس ٹیم کے ساتھ یوسف پٹھان نے معاہدہ کیا تھا اس کے ساتھ ہانگ کانگ ٹورنامنٹ کے دوسرے ایڈیشن کے لیے پاکستانی آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی اور انگلینڈ کے ٹیمل ملز بھی معاہدہ کرچکے ہیں۔
Load Next Story