کراچی کے شہریوں کومہنگی ترین بجلی فروخت کی جارہی ہے

ایک روپے60پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری واپس لی جائے،اراکین سندھ اسمبلی

ایک روپے60پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری واپس لی جائے،اراکین سندھ اسمبلی فائل فوٹو

حق پرست اراکین سندھ اسمبلی نے نیشنل پاورریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)کی جانب سے کراچی کے شہریوں کیلیے کے ای ایس سی کے ٹیرف میںفیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میںایک روپے 60پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری کی سخت ترین الفاظ میںمذمت کی ہے اوراسے کراچی کے شہریوںکے ساتھ سراسرناانصافی اورزیادتی قرار دیا ہے،


اپنے مشترکہ بیان میںاراکین سندھ اسمبلی نے کہا کہ کراچی کے شہری پہلے ہی پاکستان میں مہنگی ترین بجلی استعمال کررہے ہیںجبکہ ہرماہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کے نرخوںمیںاضافہ کرکے کراچی کے شہریوںپرمزیدمہنگائی کابوجھ ڈالاجارہاہے ،انھوںنے کہاکہ ایک جانب ماہ مقدس میںبھی شہر میں طویل دورانیے کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے اورعوام سحری وافطارکے اوقات میںبھی بجلی کیلیے ترس رہے ہیں

جبکہ دوسری طرف نیپرا کی جانب سے بجلی کے نرخ میںایک روپے60پیسے فی یونٹ اضافہ کرکے کراچی کے شہریوں پر بجلی بم گرایا جارہا ہے
Load Next Story