پاکستان نے بھی گلبدین حکمت یار پر عائد پابندیاں ختم کردیں
وزارت خارجہ نے افغان رہنما گلبدین حکمت یار کے اثاثوں، آمدورفت اور ہتھیاروں کی خریدوفروخت پر عائد پابندی ختم کردی ہے
وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ کے فیصلے کی روشنی میں افغان رہنما گلبدین حکمت یار کے اثاثوں، آمدورفت اور ہتھیاروں کی خریدوفروخت پر عائد پابندی ختم کردی ہے جس کا باضابطہ گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
سیکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بدھ کو جاری کردہ مراسلے کے ذریعے مطلع کیا ہے کہ وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ کی جانب سے داعش و القاعدہ سے تعلق رکھنے والی شخصیات پر پابندی کی فہرست میں سے گلبدین حکمت یار کا نام 3 فروری کو خارج کر دیا تھا، جس کے بعد ان پر عائد پابندیاں بشمول ہتھیاروں کی خریدوفروخت پر سیکیوریٹی کونسل کمیٹی کی قرار داد 2253 (2015) اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے چیپٹر VII کے تحت عائد کردہ پابندی کا نفاذ نہیں ہو گا۔