چوہدری شجاعت سے اسلم رئیسانی اور شتروگھن سنہا کی ملاقاتیں

وزیراعلیٰ بلوچستان سے ملاقات میں ملکی اور بلوچستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا.

بھارتی اداکارنے پاک بھارت تعلقات کو بہتر بنانے اور باہمی دلچسپی کے امور پربات چیت کی. فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ق) کے صدر سینیٹر چوہدری شجاعت حسین نے ہفتے کو یہاں بلوچستان کے وزیراعلیٰ نواب اسلم رئیسانی اور معروف بھارتی اداکار شتروگھن سنہا سے ملاقات کی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر تعلیم شیخ وقاص اکرم اور وزیراعظم کے خصوصی مشیر چوہدری امتیاز احمد رانجھا بھی موجود تھے ۔ تفصیلات کے مطابق چوہدری شجاعت اور اسلم رئیسانی کی ملاقات میں ملکی اور بلوچستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں پیپلزپارٹی اور ق لیگ کے اتحاد کو برقرار رکھنے اور آئندہ عام انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے فارمولے کے تحت مل کر الیکشن لڑنے پر بھی اتفاق کیا گیا ۔




ملاقات میں بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی ۔ وزیراعلیٰ نے ق لیگ کے صدر کوبتایا کہ وہ ق لیگ سمیت دیگر تمام اتحادیوں سے مل کر صوبائی حکومت کو احسن طریقے سے چلا رہے ہیں اور اب حالت میں کافی بہتری آئی ہے ۔ دریں اثنا بھارتی اداکار شترو گھن سنہا نے بھی چوہدری شجاعت سے ملاقات کی جس میں پاک بھارت تعلقات کو بہتر بنانے اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
Load Next Story