امریکی فوجیں افغانستان میں11سال سے زیادہ عرصہ گزار چکیںرپورٹ

صدارت کی دوسری مدت میں افغانستان میں بساط جنگ کو سمیٹنا صدراوباما کیلیے چیلنج ہوگا.

صدارت کی دوسری مدت میں افغانستان میں بساط جنگ کو سمیٹنا صدر اوباما کیلیے چیلنج ہو گا. فوٹو: اے ایف پی

امریکی فوجیں افغانستان میں 11سال سے زیادہ عرصہ گزار چکی ہیں یعنی 1980کی دہائی میں سوویت فوجوں کی 9برس کی موجودگی سے بھی زیادہ افغانستان میں امریکی فوجوں کی تعداد تقریبا 68,000ہے۔

موجودہ منصوبہ یہ ہے کہ 2014 کے اخر تک افغانستان سے تمام امریکی اور بین الااقوامی اتحاد کے لڑاکا فوجی نکال لیے جائیں اور تمام فوجی اور سکیورٹی کی ذمہ داریاں افغانوں کے حوالے کر دی جائیں لیکن اقوام متحدہ میں امریکا کے سابق سفیر جان بولٹن کا خیال ہے کہ افغان سکیورٹی فورسز اس قابل نہیں ہوں گی کہ امریکیوں سے ذمے داری لے سکیں اور امریکی فوجوں کے نکل جانے کے بعد وہ افغانستان کے مستقبل کے بارے میں مایوس ہیں۔




امریکی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ 2014میں امریکی فوجوں کے واقعی نکل جانے سے یہ امکان پیدا ہو جاتا ہے کہ طالبان ایک بار پھر افغانستان پر کنٹرول حاصل کر لیں گے امریکا کے نقطہ نظر سے یہ انتہائی منفی نتیجہ ہو گا۔
Load Next Story